اشاعتیں

جولائی, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اُردُو لکھنے میں کی جانے والی عام غلطیاں Urdu Lekhnay main ke jany wali Aam Ghaltian

تصویر
پہلی اُردُو کے مرکب الفاظ الگ الگ کر کے لکھنا چاہیئے، کیوں کہ عام طور پر کوئی بھی لفظ لکھتے ہوئے ہر لفط کے بعد ایک وقفہ (اسپیس) چھوڑا جاتا ہے، اس لیے یہ خود بخود الگ الگ ہوجاتے ہیں۔ دراصل تحریری اُردُو طویل عرصے تک ’کاتبوں‘ کے سپرد رہی، جو جگہ بچانے کی خاطر اور کچھ اپنی بے علمی کے سبب بہت سے لفظ ملا ملا کر لکھتے رہے۔ جس کی انتہائی شکل ہم ’آجشبکو‘ کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔ بہت سے ماہرِ لسانیات کی کوششوں سے اب الفاظ الگ الگ کر کے لکھے تو جانے لگے ہیں، لیکن اب بھی بہت سے لوگ انہیں بدستور جوڑ کر لکھ رہے ہیں۔ بات یہ ہے کہ جب یہ اردو کے الگ الگ الفاظ ہیں، تو مرکب الفاظ کی صورت میں جب انہیں ملا کر لکھا جاتا ہے، تو نہ صرف پڑھنا دشوار ہوتا ہے، بلکہ ان کی ’شکل‘ بھی بگڑ جاتی ہے۔ مندرجہ ذیل میں ان الفاظ کی 12 اقسام یا ’طرز‘ الگ الگ کر کے بتائی جا رہی ہیں، جو دو الگ الگ الفاظ ہیں یا ان کی صوتیات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں الگ الگ کرکے لکھنا ضروری ہے۔ *جب کہ، چوں کہ، چناں چہ، کیوں کہ، حالاں کہ *کے لیے، اس لیے، اس کو، آپ کو، آپ کی، ان کو، ان کی *طاقت وَر، دانش وَر، نام وَر *کام یاب، کم یاب، فتح یاب،...

اُردُو کی ابتدا کے متعلق نظریات Urdu ke Abtada ky Matalaq Nazriaat

تصویر
💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸 💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸 💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸💐🌸 اُردُو کی ابتدا و آغاز کے بارے میں کئی مختلف و متضاد نظریات ملتے ہیں یہ آپس میں اس حد تک متضاد ہیں کہ ایک انسان چکرا کر رہ جاتا ہے۔ ان مشہور نظریات میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں اُردُو کی ابتدا کی بنیاد برصغیر پاک و ہند میں مسلمان فاتحین کی آمد پر رکھی گئی ہے۔ اور بنیادی استدلال یہ ہے کہ اُردُو زبان کا آغاز مسلمان فاتحین کی ہند میں آمد اور مقامی لوگوں سے میل جول اور مقامی زبان پر اثرات و تاثر سے ہوا۔ اور ایک نئی زبان معرض وجود میں آئی جو بعد میں اُردُو کہلائی۔ کچھ ماہرین لسانیات نے اُردُو کی ابتدا کا سراغ قدیم آریائوں کے زمانے میں لگانے کی کوشش کی ہے۔ بہر طور اُردُو زبان کی ابتدا کے بارے میں کوئی حتمی بات کہنا ذرا مشکل ہے۔ اُردُو زبان کے محققین اگرچہ اس بات پر متفق ہیں کہ اُردُو کی ابتدا مسلمانوں کی آمد کے بعد ہوئی لیکن مقام اور نوعیت کے تعین اور نتائج کے استخراج میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس انداز سے اگر اُردُو کے متعلق نظریات کو دیکھا جائے تو وہ نمایاں طور پر چار مختلف نظریات کی شکل میں ہمارے ...

🌸میں آپ کی قومی زبان ہوں!🌸 ‎Main Ap ke Qomi Zban Hon

تصویر
میں آپ کی قومی زبان ہوں! آپ کی پہچان ہوں میرا قتل عام کیوں؟ میرا نام اُردُو ہے، میں جانتی ہوں آپ سب کو مجھ سے محبت ہے، آپ کا ادب، آپ کی ثقافت، آپ کی روایات آپ کی شاعری سب کچھ میری وجہ سے ہے۔ اگر میرا وجود نہ ہوتا تو یہ سب کچھ نہ ہوتا، اگر آپ میرے مرہونِ منت ہیں تو پھر جو سلوک میرے ساتھ ہورہا ہے اس پر آپ خاموش کیوں ہیں؟ آپ میرے الفاظ کو روزانہ اپنی تحریر کا حصہ بناتے ہو، شاعری کرتے ہو، لیکن میری ہی پہچان کے خاتمے پر آپ کے خاموش روئیے کسی طرح بھی میرے قتل سے کم نہیں ہیں۔ میں چاہتی ہوں آپ سب سوچیں اور میرا جو مقام ہے، جس کی میں حق دار ہوں وہ دیا جائے۔ آپ پوچھتے ہو کیسے تو سنو! اردو کے دیوانو!  1۔ جب آپ رومن اُردُو لکھتے ہو۔  2۔ جب آپ انگریزی الفاظ کو میرے رسم الخط میں لکھتے ہو۔  3۔ جب آپ اپنی گفتگو میں دوسری زبان کی ملاوٹ کرتے ہو۔  4۔ جب آپ انگریزی میں اس ملک کا حلف لے رہے ہوتے ہو۔  5۔ جب آپ فیصلے انگریزی میں لکھ رہے ہوتے ہو۔  6۔ جب آپ اپنے معصوم بچوں کو انگریزی کے نام پر تعلیمی اداروں میں داخل کرواتے ہو۔ 7۔ جب آپ کہتے ہوں اُردُو میں تو پڑھا نہیں جا سکتا، یہ ت...