اشاعتیں

2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رومن اُردُو ایک بڑی غلطی ؟ ?Roman Urdu A big mistake

رومن اُردُو سے مراد اُردُو الفاظ کو انگریزی حروف تہجی کی مدد سے لکھنا ہے. مثلاً کتاب کو Kitaab اور دوست کو Dost لکھنا۔ *اس طرزِ تحریر کو دشمنِ اُردُو کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔* اگر قارئین اس بات کو نہیں سمجھے کہ رومن اُردُو سے اُردُو رسم الخط کو کیا خطرہ لاحق ہے تو اس کو سمجھنے کے لیے ترکوں کی مثال دی جا سکتی۔ سلطنت عثمانیہ کے زوال کے بعد ١٩٢٨ء میں سیکولر ذہنیت کے حامل کمال اتا ترک نے کئی طریقوں سے اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ جیسے کہ آذان پر پابندی، حج و عمرہ کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا، آیا صوفیہ جیسی عظیم الشان مسجد کو میوزیم میں تبدیل کیا گیا اور یہاں تک کہ ہجری کیلنڈر کی جگہ عیسوی کلینڈر کو نافذ کیا گیا۔ کمال اتا ترک نے اسلام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا اور ترکی زبان جو عربی رسم الخط میں لکھی جاتی تھی اسے بدل کر رومن حروف میں لکھنے کا حکم دے دیا۔ جواز یہ پیش کیا گیا کہ اس سے شرح خواندگی اوپر آئے گی۔ لیکن اس اقدام کا اصل مقصد آنے والی تُرک نسل کو اسلامی کتب جو عربی رسم الخط میں تھیں ان سے دور کرنا تھا۔ اس بات کا واضح ثبوت ترکی کے پہلے وزیر اعظم عصمت انونو کے ان ...