اُردُو حروفِ تہجّی کی لکھائی کے اصولUrdu Harof e Tahjji ky Asol


اُردُو حروف تَہجّی کی لکھائی کے اصول

اُردُو میں عام طورپر ایک لکیر پر تحریر لکھی جاتی ہے۔

لکیر پر لکھائی کے حوالے سے ہم اُردُو حروف کو  تین اقسام 

میں تقسیم کر سکتے ہیں۔

  لکیر سے اوپر لکھے جانے والے حروف

2۔ لکیر کے ساتھ لکھے جانے والے حروف

3۔ لکیر سے اوپر اور نیچے لکھے جانے حروف

1۔  لکیر سے اوپر لکھے جانے والے حروف

الف ۔      ا،  آ،  د،  ڈ،  ر، ڑ،  ز،  ژ ،  ط ،  ظ ،   و ،  ہ ، ء

ب ۔         بھاری آواز والے حروف، دو چشمی " ھ" والے حروف

بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ،ڈھ، رھ، ڑھ، کھ، گھ، لھ، مھ، نھ، وھ،

ج۔          تمام چھوٹے حروف : وہ   حروف جو الفاظ بنانے 

میں استعمال ہوتے ہیں لیکن کسی لفظ کے آخر میں نہیں آتے

2۔ لکیر کے ساتھ لکھے جانے والے حروف یعنی لیٹے ہوئے حروف

ب،پ،ت،ٹ،ث،ف،ک،گ،ے

 

3۔ لکیر سے اوپر اور نیچے لکھے جانے حروف

(تمام گھیرے والے حروف اور "م")

ج، چ،ح،خ،س،ش،ص،ض،ع،غ،ق،ل،ن،ی

ان تمام حروف کے "سر " لکیر سے اوپر اور " پیٹ"  نیچے

 لکھے جاتے  ہیں۔

ر،ڑ، ز،ژ،لکھنے کے اصول

ہر حرف ایک دندانے سے ظاہر ہوتا ہے لیکن جب دو مختلف 

حروف سے ملا کر لکھےجاتےہیں تو ایک دندانہ کم آتا ہے۔

مثلاً 

تیر، چیز، چیڑھ،نیز، میرا،تیرا  وغیرہ

" ر " کی دو اشکال بنتی ہیں

الف:                وہ  حروف جن کے ساتھ " ر " لکیر کے 

اوپر لکھا جاتا ہے

ب، پ، ت، ٹ، ث، ج، چ، ح، خ، ک، گ، ل، ن، ی

جیسے : بر، پر، تر، ٹر، ثر، جر، چر، حر، خر، کر، گر، لر، نر، پر 

جن حروف کے ساتھ "ر" لکیر سے نیچے لکھا جاتا ہے وہ 

درج ذیل ہیں

س، ش، ص، ض، ط، ظ، ع، غ، ف، ق، م، ہ

جیسے: سر، شر، صر، ضر، طر، ظر، عر، غر، فر، قر، مر، ہر

بھاری آواز والے حروف کے ساتھ بھی "ر" لکیر سے نیچے 

لکھا جاتا ہے۔

جیسے: بھر، پھر، تھر، جھر، چھر، دھر، ڈھر، رھر، ڑھر، 

کھر، گھر، لھر، مھر، نھر

ڑ، ز،ژ کا معاملہ بھی "ر" جیسا ہی ہے۔

تبصرے

  1. بہت عمدہ تحریر ہے تا ہم کچھ جگہوں پر پرنٹ صحیح نہ ہونے کی وجہ سے پڑھ نہیں پایا۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. گزارش ہے کہ دوسرے مرحلے میں عام استعمال والے مشکل الفاظ کو ملا کر لکھنے کا طریقہ لکھ دیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. سر یہ جو م کا چہرہ اوپر اور نیچے کو موڑ کے لکھتے اس کا فرق بتاٸیں

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اُردُو کے شرارتی حروف...

مراۃ العروس کا تنقیدی و فکری جائزہ۔۔

اُردُو لکھنے میں کی جانے والی عام غلطیاں Urdu Lekhnay main ke jany wali Aam Ghaltian