سبق نمبر1






سبق نمبر 1

حروف تہجی با تصویر

ہدایات:

·       اپنے پہلےسبق میں صوتی طریقہء تدریس (Phonetic Method)  کو اختیار کرتے ہوئےسب سے پہلے طالب علم کو " انار" کی تصویر دیکھا کراس کے بارے میں بات کریں گے۔

·       بچوں سے پوچھیں گے یہ کس کی تصویر ہے؟

·       جب طالب علم لفظ   " انار "    ادا کر دیں تو اس لفظ   میں سے  /ا/ الگ کرتے ہوئے پوچھئے /ا/ نار         میں شروع کی آواز کون سی ہے؟

·       پھر طالب علموں کو بتائیں کہ /ا/ کی ایک شکل ہوتی ہے۔ جو برابر میں لکھا ہوا ہے۔ یہ خاص آواز  اس حرف (ا)  سے نکلتی ہے

·       اب طالب علموں کو بتائیں کہ اس  آواز اور حرف ،    علامت یاشکل  کا ایک نام بھی ہے۔ اسے الف کہتے ہیں۔

·        آواز اور حرف کا تعلق ذہن نشین کروانا    اشد ضروری ہے۔

·       آخر میں مشق کروائیں

·       "الف " سے" انار"

·       "الف " سے" انگور"

·       "الف " سے"انڈا"

کھیل کھیل میں (لکھائی)

·       طالب علموں کو "الف "کی  نقطے دارشکل میں رنگ بھرنا سیکھائیں

·       طالب علموں کو نقطے دار لکیروں کے ذریعےسے"الف " لکھنا سیکھائیں



            ا

                           ا

 

  ا








تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اُردُو کے شرارتی حروف...

مراۃ العروس کا تنقیدی و فکری جائزہ۔۔

اُردُو لکھنے میں کی جانے والی عام غلطیاں Urdu Lekhnay main ke jany wali Aam Ghaltian