اشاعتیں

جولائی, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اُردُواملا کے اہم اصول

تصویر
اُردُواملا کے اہم اصول  "املا" کے لغوی معنی ہیں۔۔۔ پر کرنا، یاد رکھنا یا لکھوانا۔ اصطلاحاً اس کا مطلب ہے رسمِ خط ( رسم الخط) کے مطابق صحت سے لکھنا ۔ نامور ماہرِ لسانیات رشید حسن خان نے اپنی کتاب میں اُردُو املا کی تعریف ان الفاط میں درج کی ہے، " اُردُو کے رسمِ خط کے مطابق، لفظ میں حرفوں کی ترتیب کا تعین، ترتیب کے لحاظ سےاس لفظ میں شامل حروف کی صورت اور حرفوں کا متعارف طریقہ، ان سب کے مجموعے کا نام "املا" ہے۔"             ( اُردُو املا"صفحہ 22) اپنے اس مؤقِف کی مزید وضاحت وہ اس طرح کرتے ہیں۔ " الفاظ کی صورت نویسی کا تعلق املا سے ہے۔ اس صورت نویسی میں مستعمل روشِ خط کو صورت نویسی کی بنیاد مانا جائے گا اور اسی روش کے تعینات کےمطابق حرفوں کے جوڑ پیوند کی مختلف شکلوں کی معیاربندی کی جائے گا۔چونکہ اُردُو میں تحریر کی حد تک مسلّمہ طور پرخطِ نستعلیق کی روش برتی جاتی ہےاس لیے حرفوں کے جوڑ اور لفظوں کی مجموعی صورت نگاری کے لیے اسی روش کوبنیاد مانا جائے گا۔" ( اُردُو املا"صفحہ23 ،22) اُردُو املا کے...

اردو رسم الخط

تصویر
اُردُو رسم الخط کے مسائل…جدید تقاضے   پروفیسرڈاکٹر عطش دُرّانی کا مضمون      ( جو ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دوسری عالمی اُردُو کانفرنس میں پڑھا گیا  ) اُردُو بنیادی طور پر عربی رسم الخط اپنائے ہوئے ہے۔ بنیادی حرفی شکلیں وہی ہیں جو عربی میں موجود ہیں۔ جب فارسی میں اس رسم الخط کو اپنایا گیا تو اضافی اصوات کے اظہار کے لیے انھی شکلوں میں نقطوں، لکیروں اور شوشوں کا اضافہ کر دیا گیا۔ اُردُو نے اصل میں فارسی سے اگلا قدم اٹھایا اور بعض ہندوستانی اصوات کے اظہار کے لیے انھی اصولوں کو اپنایا گیا جو فارسی میں روا رکھے گئے یعنی مزید نقطوں، لکیروں اور شوشوں کو شامل کیا گیا۔ حروف تہجی کے اس اُردو سیٹ کو بھی دو تین ارتقائی مراحل سے گزرنا پڑا۔ آج یہ ترقی پذیر ہے۔ ہماری یہ ساری بحث اسی لفظ ''ترقی'' کے گرد ہے۔ یہ عجب نقطہ ٔ خیال سامنے آیا ہے کہ دنیا کے قدیم ترین رسوم الخط خواہ پیکانی ہوں یا صوری، حرفی ہوں یا علامتی سبھی دریاؤں اورسمندروں کے کناروں پر وجود میں آئے اور انھیں ملاحوں نے پھیلایا۔ عربی رسم الخط کے بارے میں بھی ایسا ہی ہوا۔ مصر سے یورپ تک تجارتی سفر کرنے وا...

اردومیں حروف ہجاء

تصویر
اُردُو زبان میں حروفِ ہجاء دو طرح سے ہیں  ( ا )   مُصّوَتے / حروفِ علت ( Vowels )                                (ب) مُصّمتے / حروفِ صحیح ( Consonants ) مصوّتے یعنی حرکات وسکنات (اعراب) یا حروفِ علّت   مصوّتے کے لفظی معنی حرکت دینے والے کے ہیں ۔ مصوّتے دراصل حروفِ صحیح کو باہم جوڑنے میں مدد کرتے ہیں اور ان کے ذریعے (صحیح آوازوں کو جوڑنے سے) مختلف بامعنی کلمے بنتے ہیں اور یہ کلمے پھر جملے بناتے ہیں جو ہم اپنی گفتگو اور تحریر میں استعمال کرتے ہیں ۔ اُردُو میں مصوّتے نسبتاً دوسری زبانوں کےآسان ہیں اور ان کی دو اقسام ہیں۔ (ا) قصیر مصوّتے                                                       (ب ) طویل مصوّتے قصیر مصوّتے:قصیر مصوّ تو...

رموز اوقاف‎

تصویر
رُمُوز اوقاف ‎ کلام یا جملوں  کو ایک دوسرے سے الگ سمجھنے اور جدا کرنے کے لیے جو علامات استعمال کی جاتی ہیں انہیں رُمُوز اوقاف کہتے ہیں۔کسی  جملے کا درست مطلب سمجھنےکے لیے ان کا " علم ہونا " اور "استعمال کرنے "  کا سلیقہ  ہونا  اشد ضروری ہوتا ہے۔ رُمُوز اوقاف کی اہمیت سے روشناس ہونے کے لیے، ایک علامت جسے  سکتہ    (،) کہتے ہیں اس کا استعمال ایک سادہ سے فقرے میں دیکھیے! " ٹھہرو مت جاؤ   "   کے دو مطلب لیے جاسکتے ہیں   ٹھہرو، مت جاؤ۔       اور       ٹھہرومت، جاؤ۔ دیکھا!  ایک علامت آگے پیچھے کرنے سے پورا مطلب تبدیل ہو جاتا ہے۔ سکتہ: اسکی علامت (،) ہے،  ایک جملے کے الفاظ یا مرکبات کے درمیان استعمال ہوتا ہے، اس پر تھوڑا سا ٹھہرنا چاہیئے۔ وقفہ: اسکی علامت (؛) ، مفرد جملہ کے اختتام پر یہ علامت لگائی جاتی ہے۔ سکتہ کی نسبت یہاں زیادہ ٹھہرے۔ وقفِ کامل: اسکی علامت یہ (۔) ہے۔ اس پر ٹھہرنا ہو گا۔ علامت حذف: اسکی علامت یہ (۔۔۔۔۔۔) ہے۔ اگر عبار...

امالہ کیسے کیا جائے؟ ?Aamala kiasy jia jay

تصویر
یہ مضمون   طالب الہاشمی کی کتاب "اِصلاحِ تَلَفُّظ واِملا" میں شامل مضمون "اِمَالَہ"سے ماخوذ ہے اِمَالَہ کے لُغوی معنی ہیں" مائل کرنا" عِلم صَرف کی اصطلاح میں(ان مستثنیات کو چھوڑ کر جن کا ذکر آگے آرہا ہے) الف یا ہائے ہوّز (ہ) پر ختم ہونے والے الفاظ کے بعد اگر کوئی حرفِ ربط یا حرفِ جار(ہے ، کو ، کے ،کی ، کے، کا ،پر،نے ،   وغیرہ) آ جائے تو الف یا ہائے ہوّز کو یائے مجہول   سے بدلنے کو اِمَالَہ کہا جاتا ہے۔ اِ ماَلَہ اُردُوگرائمر کا ایک ساده سا اصول ہےجو تقریباً ہر فقرے میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر اسے اچھی طرح ذہن نشین کر لیا جائے تو   اُردُو   لکھتے وقت ہم کئی غلطیاں کرنے سے بچ سکتے ہیں۔ اس کی چند مثالیں دیکھیے! لفظ اِمَالَہ جملے لڑکا لڑکے لڑکے ہاکی کھیل رہے ہیں۔ روزہ روزے   رمضان المبارک میں روزے رکھنا فرض ہیں۔ تقویٰ تقوے سلسلہ سلسلے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بلندبالا پہاڑی سلسلے ہیں۔ محاصرہ محاصرے   بلوچ رجمنٹ نے وسیع...