اشاعتیں

2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Urdu Moral Story ماں ! تو ماں ہوتی ہے

تصویر
  کل رات میرے ساتھ ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے زندگی کے کئی پہلوؤں کو چھو لیا۔ قریباً   شام کے7 بجےہوں گے، موبائل کی گھنٹی بجی۔   فون اٹھایا تو ادھر سے رونے کی آواز سُنائی دی۔ میں نے چپ کرایا اور   آواز پہچان کر پوچھا کہ بھابی جی آخر ہوا کیا؟ ادھر سے آواز آئی آپ کہاں ہیں؟ اور کتنی دیر میں آ سکتے ہیں؟ میں نے کہا آپ پریشانی بتائیں اور بھائی صاحب کہاں ہیں؟ اور ماں جی کدھر ہیں؟ آخر ہوا کیا ہے؟ لیکن اُدھر سے صرف ایک ہی رٹ کہ آپ فوراً آجائیے۔ میں نے اُنہیں   تسلی دیتے   ہوئے کہا   ایک گھنٹہ لگے گا پہنچنے میں۔۔۔۔ پھر   جیسے تیسے   میں  وہاں   پہنچا۔ دیکھا کہ بھائی صاحب، (جو ہمارے جج دوست ہیں) سامنے بیٹھے ہوئے ہیں۔ بھابی جی رونا چیخنا کر رہی ہیں۔   12 سال کا بیٹا بھی پریشان ہے اور 9 سال کی بیٹی بھی کچھ کہہ نہیں پا رہی ہے۔ میں نے بھائی صاحب سے پوچھا کہ آخر کیا بات ہے؟ بھائی صاحب کچھ جواب نہیں دے رہے تھے۔ پھر بھابی جی نے کہا:   یہ دیکھیے طلاق کے کاغذات۔   کورٹ سے تیار کروا کر لائے ہیں۔ مجھے ...

اُردُو میں کتنے حروفِ تہجی ہیں ؟ ? How many alphabets are there in Urdu

تصویر
اُردُو میں کتنے حروفِ تہجی ہیں ؟اس مسئلے پر ہر دور میں ماہرینِ اُردُو کی مختلف آرا رہی ہیں اور آج بھی کچھ لوگ اس سوال کو اٹھاتے رہتے ہیں ۔ ✩  دراصل حروف تہجی کا مسئلہ لسانیات اور صوتیات سے جڑا ہوا ہے اور اسی کی روشنی میں اس مسئلے کا جائزہ لینا چاہیے۔ ہم اپنے اس مضمون  میں اس موضوع  پر بات کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ لسانیات اور صوتیات کے ماہرین کے مطابق حروف ِ تہجی دراصل آوازوں کی علامات ہیں اور ان کا مقصد کسی زبان میں موجود آوازوں کو  ظاہر کرنا ہے۔ بیسویں صدی کے ابتدائی بیس پچیس برسوں تک یہی خیال کیا جاتا تھا کہ اُردُو میں پینتیس (35 ) یا چھتیس (36 ) حروف ِتہجی ہیں  اور اس زمانے کے ابتدائی اُردُو قاعدوں اور بچوں کو اُردُو سکھانے والی کتابوں میں یہی تعداد لکھی جاتی تھی ۔ البتہ بعض کتابوں میں پہلے  ’’مفرد‘‘ حروف ِ تہجی لکھ کر بعد میں ’’مرکب ‘‘ حروف ِ تہجی لکھے جاتے تھے اور یہ طریقہ بعض کتابوں میں آج بھی ملتا ہے۔ یہ مرکب حروف ِ  تہجی کیا تھے ؟ یہ دراصل ہائیہ یا ہکاری آوازوں کو ظاہر کرنے والے حروف ِ تہجی (یعنی بھ، پھ، تھ وغیرہ) تھے۔ ان آوازوں کو ان...