اشاعتیں

Urdu Moral Story ماں ! تو ماں ہوتی ہے

تصویر
  کل رات میرے ساتھ ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے زندگی کے کئی پہلوؤں کو چھو لیا۔ قریباً   شام کے7 بجےہوں گے، موبائل کی گھنٹی بجی۔   فون اٹھایا تو ادھر سے رونے کی آواز سُنائی دی۔ میں نے چپ کرایا اور   آواز پہچان کر پوچھا کہ بھابی جی آخر ہوا کیا؟ ادھر سے آواز آئی آپ کہاں ہیں؟ اور کتنی دیر میں آ سکتے ہیں؟ میں نے کہا آپ پریشانی بتائیں اور بھائی صاحب کہاں ہیں؟ اور ماں جی کدھر ہیں؟ آخر ہوا کیا ہے؟ لیکن اُدھر سے صرف ایک ہی رٹ کہ آپ فوراً آجائیے۔ میں نے اُنہیں   تسلی دیتے   ہوئے کہا   ایک گھنٹہ لگے گا پہنچنے میں۔۔۔۔ پھر   جیسے تیسے   میں  وہاں   پہنچا۔ دیکھا کہ بھائی صاحب، (جو ہمارے جج دوست ہیں) سامنے بیٹھے ہوئے ہیں۔ بھابی جی رونا چیخنا کر رہی ہیں۔   12 سال کا بیٹا بھی پریشان ہے اور 9 سال کی بیٹی بھی کچھ کہہ نہیں پا رہی ہے۔ میں نے بھائی صاحب سے پوچھا کہ آخر کیا بات ہے؟ بھائی صاحب کچھ جواب نہیں دے رہے تھے۔ پھر بھابی جی نے کہا:   یہ دیکھیے طلاق کے کاغذات۔   کورٹ سے تیار کروا کر لائے ہیں۔ مجھے ...

اُردُو میں کتنے حروفِ تہجی ہیں ؟ ? How many alphabets are there in Urdu

تصویر
اُردُو میں کتنے حروفِ تہجی ہیں ؟اس مسئلے پر ہر دور میں ماہرینِ اُردُو کی مختلف آرا رہی ہیں اور آج بھی کچھ لوگ اس سوال کو اٹھاتے رہتے ہیں ۔ ✩  دراصل حروف تہجی کا مسئلہ لسانیات اور صوتیات سے جڑا ہوا ہے اور اسی کی روشنی میں اس مسئلے کا جائزہ لینا چاہیے۔ ہم اپنے اس مضمون  میں اس موضوع  پر بات کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ لسانیات اور صوتیات کے ماہرین کے مطابق حروف ِ تہجی دراصل آوازوں کی علامات ہیں اور ان کا مقصد کسی زبان میں موجود آوازوں کو  ظاہر کرنا ہے۔ بیسویں صدی کے ابتدائی بیس پچیس برسوں تک یہی خیال کیا جاتا تھا کہ اُردُو میں پینتیس (35 ) یا چھتیس (36 ) حروف ِتہجی ہیں  اور اس زمانے کے ابتدائی اُردُو قاعدوں اور بچوں کو اُردُو سکھانے والی کتابوں میں یہی تعداد لکھی جاتی تھی ۔ البتہ بعض کتابوں میں پہلے  ’’مفرد‘‘ حروف ِ تہجی لکھ کر بعد میں ’’مرکب ‘‘ حروف ِ تہجی لکھے جاتے تھے اور یہ طریقہ بعض کتابوں میں آج بھی ملتا ہے۔ یہ مرکب حروف ِ  تہجی کیا تھے ؟ یہ دراصل ہائیہ یا ہکاری آوازوں کو ظاہر کرنے والے حروف ِ تہجی (یعنی بھ، پھ، تھ وغیرہ) تھے۔ ان آوازوں کو ان...

سبق نمبر1

تصویر
سبق نمبر 1 حروف تہجی با تصویر ہدایات: ·        اپنے پہلےسبق میں صوتی طریقہء تدریس (Phonetic Method)   کو اختیار کرتے ہوئےسب سے پہلے طالب علم کو " انار" کی تصویر دیکھا کراس کے بارے میں بات کریں گے۔ ·        بچوں سے پوچھیں گے یہ کس کی تصویر ہے؟ ·        جب طالب علم لفظ    " انار "       ادا کر دیں تو اس لفظ    میں سے   /ا/ الگ کرتے ہوئے پوچھئے /ا/ نار          میں شروع کی آواز کون سی ہے؟ ·        پھر طالب علموں کو بتائیں کہ /ا/ کی ایک شکل ہوتی ہے۔ جو برابر میں لکھا ہوا ہے۔ یہ خاص آواز   اس حرف (ا)   سے نکلتی ہے ·        اب طالب علموں کو بتائیں کہ اس   آواز اور حرف ،     علامت یاشکل   کا ایک نام بھی ہے۔ اسے الف کہتے ہیں۔ ·          آواز اور حرف کا تعلق ذہن نشین کروانا  ...

رومن اُردُو ایک بڑی غلطی ؟ ?Roman Urdu A big mistake

رومن اُردُو سے مراد اُردُو الفاظ کو انگریزی حروف تہجی کی مدد سے لکھنا ہے. مثلاً کتاب کو Kitaab اور دوست کو Dost لکھنا۔ *اس طرزِ تحریر کو دشمنِ اُردُو کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔* اگر قارئین اس بات کو نہیں سمجھے کہ رومن اُردُو سے اُردُو رسم الخط کو کیا خطرہ لاحق ہے تو اس کو سمجھنے کے لیے ترکوں کی مثال دی جا سکتی۔ سلطنت عثمانیہ کے زوال کے بعد ١٩٢٨ء میں سیکولر ذہنیت کے حامل کمال اتا ترک نے کئی طریقوں سے اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ جیسے کہ آذان پر پابندی، حج و عمرہ کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا، آیا صوفیہ جیسی عظیم الشان مسجد کو میوزیم میں تبدیل کیا گیا اور یہاں تک کہ ہجری کیلنڈر کی جگہ عیسوی کلینڈر کو نافذ کیا گیا۔ کمال اتا ترک نے اسلام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا اور ترکی زبان جو عربی رسم الخط میں لکھی جاتی تھی اسے بدل کر رومن حروف میں لکھنے کا حکم دے دیا۔ جواز یہ پیش کیا گیا کہ اس سے شرح خواندگی اوپر آئے گی۔ لیکن اس اقدام کا اصل مقصد آنے والی تُرک نسل کو اسلامی کتب جو عربی رسم الخط میں تھیں ان سے دور کرنا تھا۔ اس بات کا واضح ثبوت ترکی کے پہلے وزیر اعظم عصمت انونو کے ان ...