اُردُو حروف کی آوازوں کی پہچان Urdu Harfoof ke Awazon ke Pehchan
علم القواعد
ہر زبان کو درست طریقے
سے سیکھنے، بولنے، لکھنے اور پڑھنے کےکچھ اُصول
اور قوانین ہوتے ہیں ، اُردُو میں ان اُصولوں کو قواعد کہا جاتا ہے۔ ان قوانین کوعلم
القواعد یا قواعدِ زبانِ اُردُوبھی کہا جا سکتا ہے۔
پہلا حصہ :علمِ ہجّا
علم ہجّا
کسی زبان کے حروفِ ابجد کو الگ الگ کرنے ،املا اور ہجّوں کی ساخت کا علم ہے۔
کسی زبان کے حروفِ ابجد کو الگ الگ کرنے ،املا اور ہجّوں کی ساخت کا علم ہے۔
حروفِ ابجد
ہر زبان کچھ تحریری علامات اور نشانات پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ علامات اور نشانات حرف کہلاتی ہیں۔ جیسے ا ب پ ت سے ی ے وغیرہ حروف کے مجموعے کو "ابجد" کہتے ہیں۔
ہر زبان کچھ تحریری علامات اور نشانات پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ علامات اور نشانات حرف کہلاتی ہیں۔ جیسے ا ب پ ت سے ی ے وغیرہ حروف کے مجموعے کو "ابجد" کہتے ہیں۔
اُردُو میں آواز کی بنیاد پر حروف کی دو قسمیں ہیں
ہلکی آواز والے مفرد حروف بھاری آواز والے مرکب حروف
ہلکی آواز والے (مفرد حروف) یہ حروف صرف ایک حرف پر مشتمل ہوتے ہیں۔
جیسے ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ء ی ے۔
بهار ی آواز والے(مرکب حروف) ان حروف کو " مخلوط حروف " بھی کہا جاتا ہے۔
جیسے آ بھ پھ تھ ٹھ جھ چھ دھ ڈھ ڑھ کھ گھ لھ مھ نھ
اقسامِ حروف به لحاظ حرکات
تلفظ یا حرکات کے لحاظ سے اُردُو میں حروف کی دو اقسام ہیں
حرف علت حرف صحیح
حرف علت
الف، واؤ اور " ی " وہ حرف ہیں جن کے ملانے سے الفاظ میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔جیسے
الف، واؤ اور " ی " وہ حرف ہیں جن کے ملانے سے الفاظ میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔جیسے
ب + ا = با
ب + و = بُو
س + ی =سی
نوٹ: حرف علّت انگریزی میںVowels کہلاتے ہیں۔
حرف صحیح
وہ حرف جو کسی حرف علت یا علامت حرکت(زبر، زیر، پیش)کے بغیر آپس میں ملکر
کوئی آواز پیدا نہیں کر سکتے۔ جیسے ب، پ ت، ج س، د، م، ن وغیرہ
نوٹ: حرف صحیح انگریزی میںconsonants کہلاتے ہیں۔
Boht achha....
جواب دیںحذف کریںآپ کا بہت بہت شکریہ
حذف کریں