مظلوم الفاظ Urdu kay Mazloom Alfaz



عرصہ سےکچھ اُردُو الفاظ کی غلط املا  کی بے شمار مثالیں مشاہدے میں آ رہی ہیں۔ یہ غلط املا جن اصحاب کے قلم کی  مرہونِ منت ہے، ان میں نہ صرف  نو آموز    بلکہ کچھ بزرگ  صحافی، اُدبا اور شعرا  بھی شامل ہیں، بلاشبہ ایسے تمام الفاظ " مظلوم الفاظ " کہے جا سکتے ہیں۔ان میں جو الفاظ غلط العام کے زُمرے میں آتے ان سے تو صرفِ نظر کیا جا سکتا ہے مگر دوسرے تمام الفاظ کی غلط املا سے احتراز لازم ہے۔

غلط املا
صحیح املا
غلط املا
صحیح املا
آذان
اذان
اغلباً
غالباً
آسامی
اسامی
اُنہوں
اُنھوں
اسلام علیکم
السَّلاَمُ علَیَکُم
اِنہیں
اِنھیں
اصلذر
اصل زر
اعلانیہ
علانیہ
اوسطً
(آخر میں تنوین غلط ہے)
اوسط
ابھی بھی
ابھی
(اس کے ساتھ"  بھی "  لکھنا غلط ہے) 
بالمشافہ
بالمشافہہ
بچگانہ
بچکانہ
برائے کرم
براہِ کرم
بھروسہ (غلط العام)
بھروسا
پٹاخہ
پٹاخا
پایہ تخت
پائے تخت
پشیمانگی
پشیمانی
پہیہ (غلط العام)
پہیا
تشبیہہ
تشبیہ
پیسہ
پیسا
تنبیہہ
تنبیہ
تمہارا  (غلط العام)
تمھارا
توجیہہ
توجیہ
تمہیں (غلط العام)
تمھیں
              تماشہ
تماشا
تمہارے (غلط العام)
تمھارے
جائیداد
جائداد
جنہوں (غلط العام)
جنھوں
چاق و چوبند
چاقُ چو بند
جنہیں (غلط العام)
جنھوں
چوہدری
چودھری
چولہا
چولھا
حامی بھرنا
ہامی بھرنا
چیخ و پکار
چیخ ُ پُکار

تبصرے

  1. السلام علیکم ۔ مظلوم الفاظ کے تحت جو غلط و صحیح کی جدول پیش کی گئی ہے اس کی کوئی علمی اسناد وغیرہ بھی ہمراہ شامل کرتے تو مناسب ہوتا

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اُردُو کے شرارتی حروف...

مراۃ العروس کا تنقیدی و فکری جائزہ۔۔

اُردُو لکھنے میں کی جانے والی عام غلطیاں Urdu Lekhnay main ke jany wali Aam Ghaltian