اُردُو املا کے اہم اصول (ج) 7 - Urdu Imla kay Aham Asol

21۔اُردُو کے جن افعالِ ماضی میں یا (ی/ے) سے پہلے حرف کے نیچے زیر ہو یعنی وہ مکسور ہو، ان کے واحد اور جمع کے صیغوں( یا فعل کی تعظیمی اور امر کی صورت) میں ہمزہ (ء) نہیں آئے گا۔ ان کی تصریفی صورت اس طرح ہو گی۔ مصدر ماضی تصریفی یا تعظیمی/امر کی صورت پینا پیا پیے، پییں، پیو جینا جیا جیے، جییں، جیو کرنا کیا کیے دینا دیا دیے لینا لیا لیے 22۔ جن افعالِ ماضی میں"یا" (ی) سے پہلے والے حرف پر زبر ہو یا الف ہو یا واؤ ساکن ہو، انہیں تصریفی صورت میں ہمزہ کے ساتھ لکھا جائے گا۔ مصدر فعل ماضی تصریفی صورت رونا رویا روئے، روئیں دھونا دھویا دھوئے،دھوئیں،دھوؤ کھانا کھایا کھائے، کھائیں،کھاؤ لانا لانا لائے، لائیں، لاؤ آنا آیا آئے،آئیں، آؤ پانا پایا پائے، پائیں، پاؤ 23۔فعل کی تعظیمی صورت میں (جو بالعموم امر کی ایک صورت ہوتی ہے) لفظ کےآخر میں دو "یا" (ی،ے) آئیں گی جیسے کیجیے میں ج ی ے۔اکثر لوگ ایک "ی" کی جگہ ہمز...