اُردُو املا کے اہم اصول ( ٹ ) 6 - Urdu Imla kay Aham Asol


20۔املا میں اوقاف  ( جمع وقف Punctuation )کی بڑی اہمیت ہے۔ اوقاف سے مُراد علامتیں ہیں جو ایک جملے کو دوسرے جملے یا جملے کے ایک حصے کو اس کے دوسرے حصے سے علاحدہ کریں نیز کسی مضمون، پیرے یا عبارت کا اختتام ظاہر کریں۔ ان اوقاف کے نام اور شکل اس طرح ہیں۔
        نام  علامت کیفیت

1 سکتہ    ، سب سے چھوٹا ٹھیراؤ

2 وقفہ       سکتے سے قدرے زیادہ ٹھیراؤ

3 ختمہ    ۔ طویل ٹھیراؤ  یا کسی عبارت،پیرے یا مضمون کے مکمل ہونے کی علامت

4 رابطہ       :         وقفہ سے کچھ زیادہ ٹھیراؤ

5 تفصیلہ     :- کسی فہرست یا اقتباس کو درج کرنے سے پہلے یہ علامت دی جاتی ہے۔

6 سوالیہ ؟ کسی سوالیہ فقرے کے آخر میں یہ علامت دی جاتی ہے۔

7 ندائیہ ! ندائیہ جملے کے بعدیہ علامت دی جاتی ہے۔

8 خط --- جملہ   معترضہ کے اوّل اور آخر میں ختمہ کی علامت سے چار یا  پانچ گُنا طویل لکیر ڈالی جاتی ہےاسے خط کہا جاتا ہے۔

9 واوین "     " جب کسی لفظ کو بطور حقارت یا مذاق غلط معنوں میں لکھنا ہو یا کسی خاص لفظ یا جملے پر زور دینا ہو یا کسی            دوسرے کا قول دہرانا ہو تو واوین استعمال ہوتی ہیں۔

10 قوسین (     ) کسی لفظ یا جملے کے معنی اور تشریح یا وضاحت قوسین کے درمیان کی جاتی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اُردُو کے شرارتی حروف...

مراۃ العروس کا تنقیدی و فکری جائزہ۔۔

اُردُو لکھنے میں کی جانے والی عام غلطیاں Urdu Lekhnay main ke jany wali Aam Ghaltian