اُردُوالفاظ کے املا میں " و " اور " ی " کا چلن
اُردُوالفاظ کے املا کے اہم اصول (ب)
اُردُوالفاظ کے املا میں " و " کا چلن
واؤ
( و ) اُردُو حروفِ تہجی کا تینتیسواں (33) حرف ہے۔ اپنے چلن کے اعتبار سے اس کی دو اقسام ہیں۔
1.
واؤ معروف
2.
واؤ مجہول
·
واؤ معروف
جس لفظ میں واؤ
معروف آئے اس سےپہلے کے حرف پر پیش (ضمہ
) پڑھا جائے گا۔
مثلاً چُولھا، دُور، ظُہور، نُور، حُور، وغیرہ
· واؤ مجہول
جس لفظ میں واؤ مجہول ہو اس سے پہلے
کا لفظ خالی رہے گا۔
مثلاً چور، شور،
گور ، وغیرہ
3۔ اُردُوالفاظ کے املا میں " ی " کا چلن
"یا
" ( ی ) اُردُو حروفِ تہجی کا آخری
حرف ہے۔ یہ بھی دو قسم کی ہے۔ان کے تَلَفُّظ میں بھی فرق ہے۔
1. یا
(ی) معروف
2.
یا
(ے)
مجہول
· یا (ی) معروف: یائے معروف گول "ی" سے لکھی جاتی ہے۔مثلاً خالی، بولی، دِلّی ۔۔۔جیسے الفاظ میں اس کی شکل
دیکھی جا سکتی ہے۔ جب یائے معروف کسی لفظ کے درمیان میں آئے تواس سے پہلے کے حرف
کے نیچے زیر ڈالنی چاہیےجیسے ہِیرا، کھِیر، پِیر وغیرہ
· یا (ے) مجہول: یائے مجہول کو
لمبی " ے" سے لکھا جاتا ہے۔ مثلاً لکھے ، نیچے، بولے جیسے الفاظ میں اس کی صورت دیکھی جا سکتی ہے۔یائے مجہول سے پہلے
کا حرف خالی رہے گاجیسے بیر، دیر، سویرا وغیرہ
بہت خوب اور آسان وضاحت پیش کی گئی ہے
جواب دیںحذف کریںلیکن اس کی ساتھ ساتھ آواز بھی ہونی چاہیے